Duration 3:24

دنیا بھر کی طرح پاکستان قونصلیٹ جدہ میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا الولايات المتحدة الأمريكية

28 watched
0
2
Published 2023/08/07

آئیے بلیٹن میں خبر شامل کرتے ہیں جدہ سے ہمارے نمائندہ خصوصی عاطف تنولی کی رپورٹ کے مطابق ، دنیا بھر کی طرح پاکستان قونصلیٹ جدہ میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔ تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کہ ہم بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے معصوم کشمیریوں کے خلاف جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور کشمیر یوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے انتھک کاوشوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ تقریب سے کشمیر کیمٹی کے چئیرمین معسود احمد پورئ، کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کے چئیرمین سردار وقاص عنایت نے بھی کشمیری غیر آئینی اقدامات کی مزمت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستانی اسکول کے بچوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر گرمجوشی سے اپنے خیالات کا اظہار کر کے حاضرین کا خون گرمایا ۔ مزید خبروں کے لیے دیکھتے رہیے 247 نیوز ورلڈ ، مستند خبروں کی دنیا #kahsmirday #uknewstoday #pakistantopnews #247newsworld #dailynewsupdate Community News about culture, Politics, and events

Category

Show more

Comments - 1